Sun

25

May

2014

شام میں دشمن اسلام کا لبادہ اوڑھ کر اسلام کا چہرہ مسخ کر رہا ہے، سید حسن نصراللہ

5اردو (Urdu)

بنت جبیل میں اتوار کی رات ایک اہم خطاب میں حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ہمارا دشمن حملہ کی جرات نہیں کرسکتا، اور کسان اپنا کام جاری رکھیں، آج ہم اعلان کرتے ہیں کہ کوئی اسرائیلی فوجی ہمارے کسانوں کو خوفزدہ نہیں کرسکتا۔ ہم اعلان کرتے ہیں کہ کوئی اسرائیلی فوجی ہمارے کسانوں کو نقصان دے گا تو ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ شام کا تذکرہ کرتے ہیں، شام میں حزب اللہ کے مختلف اہداف تھے، حزب اللہ کے نظریہ نے علاقہ پر اپنے اثرات مرتب کئے، لبنان عراق اور شام میں یہ اثرات واضح ہوئے۔ میں اجمالاً بیان کرتا ہوں کہ حزب اللہ شام کی جنگ میں کیوں شریک ہوئی، شام مشرق وسطٰی کا قلب ہے، اور شام وہ واحد ملک ہے جو دو خلیجی ممالک اور انکے حواریوں کے مقابل ڈٹ گیا۔

25 مئی یوم تحریر کی مناسبت سے سید مقاومت سید حسن نصر اللہ نے بنت جبیل میں اتوار کی رات اہم خطاب کیا، جس میں سیکرٹری جنرل حزب اللہ کا کہنا تھا کہ شام میں پورے مشرق وسطٰی کی تبدیلی کا منصوبہ بنایا گیا ہے، لیکن نشانہ صرف شام کو بنایا گیا، شام میں اسلام کے نام پر قتل و غارت گری کا بازار گرم کیا گیا، سر کاٹے جا رہے ہیں، گھروں کو تباہ کیا جا رہا ہے، حالانکہ کہ اسلامی تعلیمات سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ دشمن کے ساتھ لڑنے کی بہترین مثال 25 مئی 2000ء ہے، جب ہم نے غاصب صہیونی دشمن کو جنوبی لبنان سے مار بھگایا لیکن کوئی درخت، کوئی پتہ نہیں گرا، کسی کا نقصان نہیں ہوا۔ دشمن کے ساتھ لڑنے کی بہترین مثال یہ ہے۔ اور یہ دین اسلام ہے، یہ محمد عربی (ص) کی تعلیمات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم فوری طور پر لبنان کے صدر کا انتخاب چاہتے ہیں، ایسے شخص کو صدر دیکھنا چاہتے ہیں جو سب کو ساتھ لیکر چلے، اور مقاومت کی تحریک کو نقصان نہ پہنچائے۔

http://www.islamtimes.org/vdcdx90ssyt0jx6.432y.html

Read More 0 Comments

Sun

30

Mar

2014

حضرت زینب (س) کے حرم مقدس کا دفاع ہماری شرعی ذمہ داری ہے

7- اردو (Urdu)

تکفیریوں کی شکست صرف شام تک محدود نہیں بلکہ پوری دنیا میں تکفیریت کی شکست ہے، سید حسن نصراللہ

اگر کسی نے لبنان پر بری نگاہ کرنیکی کوشش کی تو لبنان اسرائیل کے فوجیوں کا قبرستان بن کر سامنے آئیگا

اسلام ٹائمز: جنوبی لبنان کے علاقے جبل عامل میں ٹیلی ویژن پر خطاب میں حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ اگر آج ہم نے تکفیریوں کا خاتمہ نہ کیا تو کل یہ تکفیری شام سے نکل کر سب سے پہلے لبنان پر قابض ہونے کی کوشش کریں گے۔

اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے ہفتے کی رات جنوبی لبنان کے علاقے جبل عامل میں ٹیلی ویژن پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ پہلے سے زیادہ طاقتور ہے اور دشمن کو حزب اللہ کی طاقت کا بالکل بھی اندازہ نہیں ہے، حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے شام میں تکفیریوں کے ساتھ حزب اللہ کے نبرد آزما ہونے کے معاملے پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر حزب اللہ شام میں تکفیریوں کا مقابلہ نہ کرتی تو تکفیری نہ صرف لبنان بلکہ خطے کی دیگر مسلم ریاستوں کو جو مزاحمت کی حمایت کرتی ہیں، کمزور کرنے کی کوشش کرتے۔ شام میں تکفیریوں کی شکست صرف شام میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں تکفیریوں کے بانی اور حامیوں کی بدترین شکست ہے۔ سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ نواسی رسول اکرم (ص) سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے حرم مقدس کا دفاع ہماری شرعی ذمہ داری بنتی ہے اور ہم اس ذمہ داری سے ذرہ برابر بھی کوتاہی نہیں کرسکتے، ان کا کہنا تھا کہ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کا حرم مقدس دنیا کے تمام مسلمانوں کے لئے مقدس مقام ہے اور مسلم امہ کے مقدسات کی حفاظت کرنا حزب اللہ کے لئے باعث فخر ہے۔

http://www.islamtimes.org/vdcexf8xxjh8pxi.dqbj.html

Read More 0 Comments

Mon

17

Feb

2014

صیہونی حکومت کے خطرے پر حزب اللہ لبنان کا انتباہ

6- اردو (Urdu)

حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے غاصب صیہونی حکومت کو لبنان و فلسطین کیلئے ایک بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اسلامی ممالک اس وقت صرف اپنے امور میں سرگرم عمل ہیں اور انھوں نے صیہونی حکومت کے خطرے کو فراموش کردیا ہے۔

سید حسن نصراللہ نے بیروت میں یوم شہید کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے اپنے خطاب میں شہدائے مزاحمت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے، علاقے کے اسلامی ملکوں کی موجودہ صورت حال کو مزاحمت کے نتیجے میں حاصل ہونے والی تمام کامیابیوں کے بعد امریکہ و غاصب صیہونی حکومت کی خواہش کا نتیجہ قرار دیا اور تاکید کے ساتھ کہا کہ امریکہ و صیہونی حکومت کی سب سے بڑی خواہش ہی، یہ رہی ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے خلاف جدوجہد کا مسئلہ اسلامی ملکوں کی توجہ سے دور ہوجائے۔ انھوں نے لبنان کیلئے صیہونی حکومت کے خطرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ لبنان پر صیہونی حکومت کے حملے کا بہانہ، اس ملک میں فلسطینیوں کی موجودگی کو بنایا گیا مگر بعد میں سب نے مشاہدہ کیا کہ فلسطینیوں کی واپسی کے بعد بھی صیہونی حکومت نے لبنان میں کتنے وحشیانہ جرائم کا ارتکاب کیا اور اگر مزاحت نہ ہوتی تو صیہونی حکومت، اپنے جارحانہ عزائم کب کے پورے کرچکی ہوتی۔

حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے شام کے علاقے القصیر میں حزب اللہ کی کاروائی اورتحریک مزاحمت کے ہاتھوں تکفیری دہشتگردوں کو حاصل ہونے والی شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام کے سرحدی علاقوں پر اگر دہشتگرد گروہوں کا قبضہ ہوگيا تو لبنان، جہاد کیلئے ایک محاذ میں تبدیل ہوجائیگا۔ انھوں نے اس بات کا یقین دلایا کہ حق کی راہ میں تحریک مزاحمت ہرحالت میں فتح حاصل کرکے رہیگی بس ہوسکتا ہے کہ اس میں ذرا کچھ وقت لگ

جائے۔

http://urdu.irib.ir/home/2010-06-28-08-42-28/item/48000-%D8%B5%DB%8C%DB%81%D9%88%D9%86%DB%8C-%D8%AD%DA%A9%D9%88%D9%85%D8%AA-%DA%A9%DB%92-%D8%AE%D8%B7%D8%B1%DB%92-%D9%BE%D8%B1-%D8%AD%D8%B2%D8%A8-%D8%A7%D9%84%D9%84%DB%81-%D9%84%D8%A8%D9%86%D8%A7%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%86%D8%AA%D8%A8%D8%A7%DB%81

Read More 0 Comments

Sat

21

Dec

2013

غاصب صہیونی حکومت، حسان اللقیس کے قتل کی ذمہ دار

7- اردو (Urdu)

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے غاصب صہیونی حکومت کو اپنے ایک اعلی کمانڈر کے حالیہ قتل کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ تسنیم نیوز کی رپورٹ کےمطابق " سید حسن نصراللہ " نے آج حزب اللہ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیئے جانے کے حوالے سے منعقدہ مراسم میں خطاب کرتے ہوئے کہ کہ " حسان اللقیس " کی شہادت کے حوالے سے ابھی تک جتنے بھی شواہد ہاتھ آئے ہیں اس سے نشاندہی ہوتی ہے کہ اس قتل میں صہیونی حکومت کا ہاتھ ہے اور یہ بات ٹھوس و مستند دستاویزات کی بنیاد پر کہی جارہی ہے۔ حزب اللہ لبنان کے سربراہ " سید حسن نصراللہ " نے کہا کہ " شہید حسان اللقیس" مزاحمت کا ایک عظیم متفکر تھا اور  صہیونی حکومت بھی مزاحمت کے ان متفکروں کی جنگ کا اعتراف کرچکی ہے۔ واضح رہے کہ حزب اللہ کے اعلی کمانڈر " حسان اللقیس " کو تین دسمبر2013 کو جنوبی بیروت میں ان کے گھر کے سامنے فائرنگ کا نشانہ بنا کرشہید کردیا گیا تھا۔ دوسری جانب صہیونی ذرائع ابلاغ اور صہیونی حکومت کی جاسوسی کی تنظیم نے اشارتا اس قتل کا اعتراف بھی کیا ہے ، لیکن صہیونی حکومت نے حزب اللہ کے انتقام کے خوف سے ہمیشہ کی مانند اس دھشتگردانہ اقدام کو مسترد کیا ہے۔  

http://urdu.irib.ir/home/2010-06-28-08-42-28/item/45425-%D8%BA%D8%A7%D8%B5%D8%A8-%D8%B5%DB%81%DB%8C%D9%88%D9%86%DB%8C-%D8%AD%DA%A9%D9%88%D9%85%D8%AA%D8%8C-%D8%AD%D8%B3%D8%A7%D9%86-%D8%A7%D9%84%D9%84%D9%82%DB%8C%D8%B3-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%AA%D9%84-%DA%A9%DB%8C-%D8%B0%D9%85%DB%81-%D8%AF%D8%A7%D8%B1

Read More 0 Comments

Wed

04

Dec

2013

خطے کی اقوام کی جیت

7- اردو (Urdu)

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا ہےکہ ایران کے ایٹمی سمجھوتے میں جیت خطے کی اقوام کو حاصل ہوئي ہے۔

سید حسن نصراللہ نے منگل کے دن لبنان کے او ٹی وی چنیل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ اس سمجھوتے کے بہت اہم نتائج برآمد ہوں گے اور اس معاہدے میں جیت خطے کی اقوام کو ملی ہے۔

سید حسن نصراللہ نے مزید کہا کہ خطے کے بعض عرب ممالک خطے میں جنگ کی آگ بھڑکانےکے درپے تھے اور ہم جانتے ہیں کہ خطے کے لۓ اس جنگ کے بہت منفی نتائج مرتب ہوتے اور اس سمجھوتے کا سب سے اہم نتیجہ خطے سے جنگ کا خطرہ ٹلنے کی صورت میں برآمد ہوا ہے۔

سید حسن نصراللہ نے اس بات کو بیان کرتے ہوئےکہ امریکہ ایران کے ساتھ تعلقات کی برقراری کا خواہاں ہے کہاکہ امریکہ کے موقف میں تبدیلی نظر آرہی ہے لیکن ایران اس سلسلے میں عجلت سے کام نہیں لے گا۔

http://urdu.irib.ir/home/2010-06-28-08-42-28/item/44611-%D8%AE%D8%B7%DB%92-%DA%A9%DB%8C-%D8%A7%D9%82%D9%88%D8%A7%D9%85-%DA%A9%DB%8C-%D8%AC%DB%8C%D8%AA

Read More 0 Comments

Sat

16

Nov

2013

سید حسن نصر اللہ کی جلوس عاشورہ میں شرکت

 

7- اردو (Urdu)
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے آج عاشورا کے عظیم جلوس سے خطاب میں لبنان اور علاقے کے بعض مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ کسی سے اپنے ہتھیاروں کی حمایت نہیں چاہتی ہے اور نہ کبھی چاہے گي۔انہوں نے کہا کہ شام میں ہماری موجودگي لبنان، شام اور فلسطین کے دفاع کے لئے ہے کہا کہ ہم شام کی حمایت کا سودا چند وزارتی قلم دانوں سے نہیں کریں گے۔

 انہوں نے لبنان کے قومی اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تفرقہ انگيزی کی سازشوں کو مسترد کیا اور کہا کہ اتحاد و مذاکرات اور حکومت و سیاسی مفاہمت کے ذریعے آپسی مسائل حل کئے جائيں۔سید حسن نصراللہ نے کہا کہ صیہونی حکومت کے خلاف جدوجہد جاری رہے گي۔ انہوں نے مختلف مذاہب کے پیرووں سے اپیل کی کہ تکفیری حلقے سارے مسلمانوں کے خلاف ہیں اور اس کا ثبوت یہ ہے کہ تمام اسلامی ملکوں میں تکفیریوں کے ہاتھوں ہی مسلمانوں کو مسائل کا سامنا ہے لھذا یہ امت مسلمہ کی مشکل ہے اور متحد ہوکر ہی اس مشکل کاحل نکالا جاسکتا ہے۔ حزب اللہ کے سربراہ نے مسئلہ فلسطین کو امت اسلامی کا بنیادی مسئلہ قراردیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی کاز سے غفلت کرنے کا کوئي جواز نہیں ہے اور مسلمانوں کو ہر قیمت پر فلسطین کا ساتھ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا ہم اس سال بھی استقامت کا در دینے والے سید الشہدا اور سید المجاھدین حضرت اباعبداللہ الحسین سے بیعت کرتے ہیں۔ انہوں نے عاشورا کے عظیم جلوس میں شرکت کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کیا ۔

http://urdu.irib.ir/home/2010-06-28-08-42-28/item/43740-%D9%84%D8%A8%D9%86%D8%A7%D9%86-%D8%B3%DB%8C%D8%AF-%D8%AD%D8%B3%D9%86-%D9%86%D8%B5%D8%B1-%D8%A7%D9%84%D9%84%DB%81-%DA%A9%DB%8C-%D8%AC%D9%84%D9%88%D8%B3-%D8%B9%D8%A7%D8%B4%D9%88%D8%B1%DB%81-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%B4%D8%B1%DA%A9%D8%AA

Read More 0 Comments

Tue

12

Nov

2013

سعدالدین غیہ کا قتل، المناک مجرمانہ اقدام

اردو (Urdu)

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے لبنان کے محاذ عمل کے سینئر رکن کے قتل کی مذمت کی ہے۔المنار کی رپورٹ کے مطابق سیدحسن نصراللہ نے گذشتہ شب جنوبی لبنان کے علاقے حارہ حریک میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے سعدالدین غیہ کے قتل کو المناک مجرمانہ اقدام قرار دیا۔ سید حسن نصراللہ نے سعد الدین غیہ کے قتل کو حزب اللہ اور اس کے حامیوں اور اتحاد و مفاہمت آمیز زندگي کو نقصان پہنچانے کی کوشش سے تعبیر کیا۔انہوں نے کہا کہ محاذ عمل اسلامی کے سینئر رکن سعد الدین غیہ کا قتل یہ ظاہر کرتا ہےکہ ایک خاص گروہ جو خاص عقائد کا حامل ہے لبنان میں جڑ پکڑرہا ہے ۔ انہوں نے لبنان کی عدالت اور انٹلجنس سروسس کو سعد الدین غیہ کے قتل کا ذمہ دار قراردیا۔ سید حسن نصراللہ نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ شمالی لبنان طرابلس اور جنوبی بیروت کے علاقے ضاحیہ میں ہونے والے واقعات کا فوری طور پر اور سنجیدگي سے نوٹس لے۔ قابل ذکرہے سیاسی اور صحافتی حلقوں کا کہنا ہےکہ آل سعود کی انٹلجنس کا سرغنہ بندر بن سلطان لبنان میں بدامنی کا ذمہ دار ہے

http://urdu.irib.ir/home/2010-06-28-08-42-28/item/43690-سعدالدین-غیہ-کا-قتل،-المناک-مجرمانہ-اقدام

Read More 0 Comments

Tue

29

Oct

2013

سید حسن نصر اللہ کا خطاب

7اردو (Urdu)

حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل نے شام کے بحران کو سیاسی گفتگو کے ذریعے حل کئے جانے پر تاکید کی ہے۔ تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سیکرٹریجنرل سید حسن نصر اللہ نے آج بیروت کے علاقے ضاحیہ میں ایک ویڈیو کانفرنس میں شام کے بحران کے سیاسی راہ حل پر تاکید اور اس بحران کے حل کے لئے تمام ملکوں کی حمایت کا مطالبہ کیا ہے۔ حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل نے شام میں دہشتگردانہ حملوں کی وجہ سے اس ملک میں بڑی تعداد میں بے گناہ افراد کی ہلاکت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام عالمی ادارے اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ شام کے بحران کا راہ حل فوجی نہیں سیاسی ہے۔ سید حسن نصر اللہ نے گفتگو کے ذریعے شام کے بحران کے حل کے حوالے سے ہر قسم کی پیشگی شرط کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب سیاسی راہ حل کی جانب پیشرفت سے سخت نالاں ہے۔ انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ شام کا بحران لبنان سمیت خطے کے تمام ممالک پر اپنے اثرات مرتب کر رہا ہے کہا کہ دہشتگرد گروہوں کو بعض مغربی ممالک مسلح کر رہے ہیں۔

سید حسن نصر اللہ نے شام اور علاقے کے ممالک کے خلاف دشمنوں کی سازشوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ طاقتیں کہ جو شام پر تسلط جمانا چاہتی تھیں اپنے تمام تر امکانات کے باوجود شکست سے دوچار ہوئی ہیں۔

http://urdu.irib.ir/home/2010-06-28-08-42-28/item/43033-%D9%84%D8%A8%D9%86%D8%A7%D9%86-%D8%B3%DB%8C%D8%AF-%D8%AD%D8%B3%D9%86-%D9%86%D8%B5%D8%B1-%D8%A7%D9%84%D9%84%DB%81-%DA%A9%D8%A7-%D8%AE%D8%B7%D8%A7%D8%A8

Read More 0 Comments

Tue

24

Sep

2013

شام کے کیمیاوی ہتھیار لبنان منتقل، مضحکہ خیز دعویٰ

6- اردو (Urdu)

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہ شام کے کیمیاوی ہتھیار، حزب اللہ لبنان کے پاس ہیں اس قسم کے دعوے کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔وہ کل رات لبنانی ٹی وی پر خطاب کر رہے تھے۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ حزب اللہ لبنان، کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال میں دین اور شریعت کی پابند ہے، شام کے کیمیاوی ہتھیاروں کی لبنان منتقلی کا دعویٰ خطرناک نتائج کا حامل ہے اور یہ بات، لبنان کے لئے باعث خطر ہے۔انہوں نے حزب اللہ لبنان کی وائر لیس سروس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ لبنان کا وائرلیس سسٹم دوسرے افراد کی گفتگو سننے کے لئے استعمال نہیں کیا جاتا ۔انہوں نے شام پر حملہ کے خطرناک نتائج کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام پر حملے سے سب سے پہلے متاثر ہونے والا ملک لبنان ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ شام میں تکفیری گروہوں کی موجودگی، لبنانی عوام، دیگر ممالک اور ملتوں کے لئے خطرے کا باعث ہے اور اس خطے کے بعض دوست ممالک نے دو سال قبل ہی انقرہ کو شام میں موجود مسلح دہشتگردوں کی جانب سے لاحق خطرات کے بارے میں آگاہ کردیا تھا۔

http://urdu.irib.ir/home/2010-06-28-08-42-28/item/41492-%D8%B4%D8%A7%D9%85-%DA%A9%DB%92-%DA%A9%DB%8C%D9%85%DB%8C%D8%A7%D9%88%DB%8C-%DB%81%D8%AA%DA%BE%DB%8C%D8%A7%D8%B1-%D9%84%D8%A8%D9%86%D8%A7%D9%86-%D9%85%D9%86%D8%AA%D9%82%D9%84%D8%8C-%D9%85%D8%B6%D8%AD%DA%A9%DB%81-%D8%AE%DB%8C%D8%B2-%D8%AF%D8%B9%D9%88%DB%8C%D9%B0

1 Comments

Fri

16

Aug

2013

ضرورت پڑے تو میں خود اور پوری حزب اللہ شام جانے کیلئے تیار ہیں، سید حسن نصراللہ

7- اردو (Urdu)

ضرورت پڑے تو میں خود اور پوری حزب اللہ شام جانے کیلئے تیار ہیں، سید حسن نصراللہ

33 روزہ جنگ کی عظیم فتح کی سالگرہ سے خطاب کرتے ہوئے حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ قتل اور خون کے بہہ جانے سے ہم خوفزدہ نہیں ہوتے کیونکہ ہم خون کی شمشیر پر فتح کے مقولے کے پیروکار ہیں۔

اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ عیتا الشعب (لبنانی علاقہ) میں اسرائیل کیخلاف لڑنے والے جوانوں نے خود سے محاذ نہ چھوڑنے کا فیصلہ کرکے اپنی اور اسلامی مقاومت کی معنویت روحانیت اور اقدار کی اعلی مثال پیش کی جس نے شب عاشور کی یاد دلادی کہ جب امام حسین ؑ نے چراغ گل کرکے فرمایا جس نے جانا ہے چلے جائے لیکن کوئی نہیں گیا۔ عیتا الشعب کے علاقے کا محاذ 33 روزہ جنگ میں سب کے لئے مقاومت اور استقامت کی علامت بن چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسرائیل کے خلاف لڑی جانے والی حزب اللہ کی 33 روزہ جنگ کی عظیم فتح کی سالگرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید حسن نصراللہ نے کہا کہ ہم اپنے تجربے کی بنیاد پر سمجھتے ہیں کہ آج لبنان کے پاس جو کچھ ہے وہ عوام، فوج اور اسلامی تحریک مقاومت کی بدولت ہے، میں تاکید کرتا ہوں کہ ہم اپنی باقی ماندہ سرزمین کو آزاد کرائیں گے، ہم اپنی عوام، اپنی زمین کا ہر وقت دفاع کے لئے تیار ہیں، آج 33 روزہ جنگ کے سات سال بعد گذرنے کے بعد میں آپ پر واضح کردوں کہ اسلامی تحریک مقاومت پہلے سے کئی گناہ زیادہ مضبوط اور اپنے امور میں ثابت قدم ہے۔

http://www.islamtimes.org/vdcdjs0xfyt0nf6.432y.html

Read More 0 Comments

Thu

15

Aug

2013

حزب اللہ دن رات مضبوط اور طاقتور ہو رہی ہے

7- اردو (Urdu)

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے بد ھ کے روز المیادین ٹی وی چینل سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ پہلے سے زیادہ طاقتور اور مضبوط ہو چکی ہے اور یہ سب کچھ حزب اللہ نے جولائی سنہ2006ء میں غاصب اسرائیل کے ساتھ ہونے والی تینتیس روزہ جنگ کے بدلے میں سیکھا ہے۔

حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے گذشتہ دنوں لبنان کے جنوبی علاقے لبونہ میں ہونے والے دو بم دھماکوں کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کے نوجوان اسرائیل کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے دن رات محنت کرتے ہیں اور لبونہ میں دو دھماکوں کا ہونا اس بات کی واضح دلیل ہے کہ جب غاصب اسرائیلی دشمن نے سرحد پار آ کر جاسوسی انجام دینے کی کوشش کی تو پہلے سے نصب شدہ دو بم ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکے سے پھٹے جس کے نتیجے میں غاصب اسرائیلی دشمن کے کئی فوجی زخمی ہوئے جبکہ ہلاک بھی ہوئے۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کے بعد اسرائیلی بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے اور ان کے حواس باختہ ہو گئے کیونکہ وہ اس کاروائی کی توقع نہیں کر رہے تھے۔

سید حسن نصر اللہ نے بتایا کہ لبونہ ایک سرحدی علاقہ ہے اور حزب اللہ کے جوان ہر وقت وہاں پر موجود رہتے ہیں تاہم یہ حزب اللہ کے جوانوں کی ایک حکمت عملی کا حصہ تھا کہ انہوں نے اس مرتبہ زمین میں Land Minesنہیں لگائیں جبکہ اس کے بدلے میں IEDsکا استعمال کیا اور جیسے ہی اسرائیلی فوجی وہاں داخل ہوئے وہ اس کا نشانہ بنے۔

http://www.urdu.shiitenews.com/index.php?option=com_content&view=article&id=8177:2013-08-15-11-53-40&catid=17:2010-03-11-05-12-57&Itemid=122

Read More 0 Comments

Sat

03

Aug

2013

اسلامی ملکوں سے حسن نصراللہ کی دعوت

7- اردو (Urdu)

حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل حسن نصراللہ نے فلسطینی اہداف کو درپیش خطرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مسلم اور عرب ملکوں سے اپیل کی کہ فلسطین کی آزادی کو وہ اپنی پہلی ترجیح قرار دیں ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق سید حسن نصراللہ نے عالمی یوم قدس کی مناسبت سے اپنی تقریر میں جنوبی بیروت میں واقع سیدالشھداء کمپلکس میں کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے چند مہینوں کے بعد سات اگست 1979 کو بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) نے ایک بیان میں مستضعف قوموں خاص طور پر مسلمانوں سے کہا تھا کہ وہ ماہ رمضان المبارک کے آخری جمعے کو عالمی یوم قدس منائيں ۔

http://urdu.irib.ir/home/2010-06-28-08-42-28/item/39684-%D8%A7%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85%DB%8C-%D9%85%D9%84%DA%A9%D9%88%DA%BA-%D8%B3%DB%92-%D8%AD%D8%B3%D9%86-%D9%86%D8%B5%D8%B1%D8%A7%D9%84%D9%84%DB%81-%DA%A9%DB%8C-%D8%AF%D8%B1%D8%AE%D9%88%D8%A7%D8%B3%D8%AA

Read More 0 Comments

Thu

25

Jul

2013

حزب اللہ کو دنیائےاسلام میں حمایت حاصل

8- اردو(Urdu)

حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سیدحسن نصراللہ نے تاکید کےساتھ کہا ہے کہ اہم بات یہ ہے کہ حزب اللہ کو لبنانی قوم ، عالم عرب اور دنیائےاسلام میں حمایت حاصل ہے۔

سیدحسن نصراللہ نے کل بیروت میں ایک افطار پارٹی سےخطاب کرتے ہوئے یورپی یونین کی جانب سے حزب اللہ کی فوجی شاخ کو دہشتگردی کی فہرست میں قرار دیئے جانے پرردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ اہم یہ ہے کہ حزب اللہ کواپنی قوم کی حمایت حاصل ہے اور وہ ان کی عزت ، نظریات اور ارضی سالمیت کا پوری طاقت سے دفاع کرتی ہے۔

http://urdu.irib.ir/home/2010-06-28-08-42-28/item/39355-%D8%AD%D8%B2%D8%A8-%D8%A7%D9%84%D9%84%DB%81-%DA%A9%D9%88-%D9%84%D8%A8%D9%86%D8%A7%D9%86%DB%8C-%D9%82%D9%88%D9%85-%D8%8C-%D8%B9%D8%A7%D9%84%D9%85-%D8%B9%D8%B1%D8%A8-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AF%D9%86%DB%8C%D8%A7%D8%A6%DB%92%D8%A7%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AD%D9%85%D8%A7%DB%8C%D8%AA-%D8%AD%D8%A7%D8%B5%D9%84

Read More 0 Comments

Sat

20

Jul

2013

واشنگٹن اورتل ابیب کےمنصوبے ناکام

7- اردو (Urdu)

حزب اللہ لبنان کےسربراہ سیدحسن نصراللہ نے کہا ہے کہ حزب اللہ نے واشنگٹن اورتل ابیب کےمنصوبوں کوناکام بنا دیا ہے۔

سیدحسن نصراللہ نے بیروت ميں لبنان کےمختلف گروہوں سےخطاب کرتےہوئے کہاکہ جب ایک دشمن آپ کےسامنے ہو اور آپ کی  شرافت اور عوام کوللکار رہا ہو توآپ کی ذمہ داری ہے کہ اس کےمقابلے میں اپنا دفاع کریں اور جب لبنان میں حزب اللہ فعال اور پرعزم ہے تو اسے نشانہ بنایا جانا فطری بات ہے۔

المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کےمطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے مزید کہاکہ ہمارا مد مقابل فریق قومی دفاعی حکمت عملی پربات کرنے کےلئے سنجیدہ نہيں ہے جبکہ لبنان کا دفاع تمام لبنانیوں کی ذمہ داری ہے۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہاکہ کوئی بھی قیمت چکائے بغیر لبنان پرجارحیت نہيں کرسکتا اوراگرخدانخواستہ لبنانی فوج شکست کھاجائے یا بکھرجائے تو نہ امن ہوگا نہ استحکام ہوگا نہ ملک ہوگا نہ کوئی زمین باقی بچے گی ۔

http://urdu.irib.ir/home/2010-06-28-08-42-28/item/39127-%D8%B3%DB%8C%D8%AF%D8%AD%D8%B3%D9%86-%D9%86%D8%B5%D8%B1%D8%A7%D9%84%D9%84%DB%81%D8%8C-%D9%88%D8%A7%D8%B4%D9%86%DA%AF%D9%B9%D9%86-%D8%A7%D9%88%D8%B1%D8%AA%D9%84-%D8%A7%D8%A8%DB%8C%D8%A8-%DA%A9%DB%92%D9%85%D9%86%D8%B5%D9%88%D8%A8%DB%92-%D9%86%D8%A7%DA%A9%D8%A7%D9%85

Read More 0 Comments

Mon

17

Jun

2013

مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کی کوششیں بزدلانہ عمل

10- اردو (Urdu)

حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ آج اسلامی تحریک مزاحمت کیخلاف ایک وسیع، عالمی اور منظم پروپیگنڈے کا آغاز ہوا ہے جس کا ہدف ملک میں محب وطن لوگوں کو پیچھے دھکیلنے اور خائن لوگوں کو محب وطن بناکر آگے لانے کا ہے۔

http://urdu.irib.ir/home/2010-06-28-08-42-28/item/37729-%D9%85%D8%B0%DB%81%D8%A8%DB%8C-%D9%85%D9%86%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%AA-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%81%D8%B1%D9%82%DB%81-%D9%88%D8%A7%D8%B1%DB%8C%D8%AA-%DA%A9%DB%8C-%DA%A9%D9%88%D8%B4%D8%B4%DB%8C%DA%BA-%D8%A8%D8%B2%D8%AF%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%81-%D8%B9%D9%85%D9%84

Read More 1 Comments

Sat

15

Jun

2013

مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کی کوششیں بزدلانہ عمل

8-اردو (Urdu)

حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ آج اسلامی تحریک مزاحمت کیخلاف ایک وسیع، عالمی اور منظم پروپیگنڈے کا آغاز ہوا ہے جس کا ہدف ملک میں محب وطن لوگوں کو پیچھے دھکیلنے اور خائن لوگوں کو محب وطن بناکر آگے لانے کا ہے۔

http://urdu.irib.ir/home/2010-06-28-08-42-28/item/37729-%D9%85%D8%B0%DB%81%D8%A8%DB%8C-%D9%85%D9%86%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%AA-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%81%D8%B1%D9%82%DB%81-%D9%88%D8%A7%D8%B1%DB%8C%D8%AA-%DA%A9%DB%8C-%DA%A9%D9%88%D8%B4%D8%B4%DB%8C%DA%BA-%D8%A8%D8%B2%D8%AF%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%81-%D8%B9%D9%85%D9%84

Read More 0 Comments

Tue

28

May

2013

شام کے خلاف سازش کے مقابلے میں خاموش تماشائي نہیں رہیں گے

21- اردو (Urdu)

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے شامی حکومت اور عوام کو اسلامی مقاومت کا حامی و پشتپناہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ شامی حکومت اور عوام کے خلاف سازش کے مقابلہ میں ہم خاموش تماشائي نہیں رہیں گے اور صحابہ کرام کی قبروں کی توہین کرنے والوں ،سینہ چاک کرکے جگر کھانے والوں اور اسرائيل اور امریکہ کے حامیوں کا ہر گز ساتھ نہیں دیں گے۔

http://abna.ir/data.asp?lang=6&Id=422971

Read More 0 Comments

Sun

12

May

2013

سید مقاومت کی ذاتی زندگی کے چند مخفی پہلو

اردو

اسلام ٹائمز
حزب اللہ کے سربراہ جب بھی کسی تقریب یا اجتماع میں شرکت کرتے ہیں تو نماز و دعا کے وقت تقریب کو فوری طور پر ترک کرکے چلے جاتے ہیں اور اول وقت میں نماز کی ادائیگی و دعا کے بعد دوبارہ تقریب میں شرکت کرتے ہیں۔
Read More 0 Comments

Wed

01

May

2013

حضرت زینب (س) کے حرم کا دفاع واجب ہے، حرم کی تخریب کے بھیانک نتائج برآمد ہونگے، حسن نصراللہ

9- اردو (Urdu)

المنار ٹی وی پر اپنے لائیو خطاب میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ علاقے اور دنیا میں شام کے حقیقی دوست موجود ہیں، جو کسی صورت بھی امریکہ، اسرائیل یا تکفیریوں کے ہاتھوں شام کی حکومت کو ختم نہیں ہونے دینگے۔

http://www.islamtimes.org/vdca6onua49nmi1.zlk4.html

Read More 1 Comments

Thu

28

Feb

2013

سید حسن نصراللہ کا خطاب

اردو (Urdu)
سید حسن نصراللہ کا خطاب 

حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے اپنے خطاب میں لبنان اور علاقے کے موجودہ حالات کا جائزہ لیا ہے۔
http://urdu.irib.ir/home/2010-06-28-08-42-28/item/34460-%D8%B3%DB%8C%D8%AF-%D8%AD%D8%B3%D9%86-%D9%86%D8%B5%D8%B1%D8%A7%D9%84%D9%84%DB%81-%DA%A9%D8%A7-%D8%AE%D8%B7%D8%A7%D8%A8

0 Comments