حضرت زینب (س) کے حرم مقدس کا دفاع ہماری شرعی ذمہ داری ہے

7- اردو (Urdu)

تکفیریوں کی شکست صرف شام تک محدود نہیں بلکہ پوری دنیا میں تکفیریت کی شکست ہے، سید حسن نصراللہ

اگر کسی نے لبنان پر بری نگاہ کرنیکی کوشش کی تو لبنان اسرائیل کے فوجیوں کا قبرستان بن کر سامنے آئیگا

اسلام ٹائمز: جنوبی لبنان کے علاقے جبل عامل میں ٹیلی ویژن پر خطاب میں حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ اگر آج ہم نے تکفیریوں کا خاتمہ نہ کیا تو کل یہ تکفیری شام سے نکل کر سب سے پہلے لبنان پر قابض ہونے کی کوشش کریں گے۔

اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے ہفتے کی رات جنوبی لبنان کے علاقے جبل عامل میں ٹیلی ویژن پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ پہلے سے زیادہ طاقتور ہے اور دشمن کو حزب اللہ کی طاقت کا بالکل بھی اندازہ نہیں ہے، حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے شام میں تکفیریوں کے ساتھ حزب اللہ کے نبرد آزما ہونے کے معاملے پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر حزب اللہ شام میں تکفیریوں کا مقابلہ نہ کرتی تو تکفیری نہ صرف لبنان بلکہ خطے کی دیگر مسلم ریاستوں کو جو مزاحمت کی حمایت کرتی ہیں، کمزور کرنے کی کوشش کرتے۔ شام میں تکفیریوں کی شکست صرف شام میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں تکفیریوں کے بانی اور حامیوں کی بدترین شکست ہے۔ سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ نواسی رسول اکرم (ص) سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے حرم مقدس کا دفاع ہماری شرعی ذمہ داری بنتی ہے اور ہم اس ذمہ داری سے ذرہ برابر بھی کوتاہی نہیں کرسکتے، ان کا کہنا تھا کہ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کا حرم مقدس دنیا کے تمام مسلمانوں کے لئے مقدس مقام ہے اور مسلم امہ کے مقدسات کی حفاظت کرنا حزب اللہ کے لئے باعث فخر ہے۔

http://www.islamtimes.org/vdcexf8xxjh8pxi.dqbj.html

Write a comment

Comments: 0