سعدالدین غیہ کا قتل، المناک مجرمانہ اقدام

اردو (Urdu)

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے لبنان کے محاذ عمل کے سینئر رکن کے قتل کی مذمت کی ہے۔المنار کی رپورٹ کے مطابق سیدحسن نصراللہ نے گذشتہ شب جنوبی لبنان کے علاقے حارہ حریک میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے سعدالدین غیہ کے قتل کو المناک مجرمانہ اقدام قرار دیا۔ سید حسن نصراللہ نے سعد الدین غیہ کے قتل کو حزب اللہ اور اس کے حامیوں اور اتحاد و مفاہمت آمیز زندگي کو نقصان پہنچانے کی کوشش سے تعبیر کیا۔انہوں نے کہا کہ محاذ عمل اسلامی کے سینئر رکن سعد الدین غیہ کا قتل یہ ظاہر کرتا ہےکہ ایک خاص گروہ جو خاص عقائد کا حامل ہے لبنان میں جڑ پکڑرہا ہے ۔ انہوں نے لبنان کی عدالت اور انٹلجنس سروسس کو سعد الدین غیہ کے قتل کا ذمہ دار قراردیا۔ سید حسن نصراللہ نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ شمالی لبنان طرابلس اور جنوبی بیروت کے علاقے ضاحیہ میں ہونے والے واقعات کا فوری طور پر اور سنجیدگي سے نوٹس لے۔ قابل ذکرہے سیاسی اور صحافتی حلقوں کا کہنا ہےکہ آل سعود کی انٹلجنس کا سرغنہ بندر بن سلطان لبنان میں بدامنی کا ذمہ دار ہے

http://urdu.irib.ir/home/2010-06-28-08-42-28/item/43690-سعدالدین-غیہ-کا-قتل،-المناک-مجرمانہ-اقدام

Write a comment

Comments: 0