سید حسن نصر اللہ کا خطاب

7اردو (Urdu)

حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل نے شام کے بحران کو سیاسی گفتگو کے ذریعے حل کئے جانے پر تاکید کی ہے۔ تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سیکرٹریجنرل سید حسن نصر اللہ نے آج بیروت کے علاقے ضاحیہ میں ایک ویڈیو کانفرنس میں شام کے بحران کے سیاسی راہ حل پر تاکید اور اس بحران کے حل کے لئے تمام ملکوں کی حمایت کا مطالبہ کیا ہے۔ حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل نے شام میں دہشتگردانہ حملوں کی وجہ سے اس ملک میں بڑی تعداد میں بے گناہ افراد کی ہلاکت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام عالمی ادارے اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ شام کے بحران کا راہ حل فوجی نہیں سیاسی ہے۔ سید حسن نصر اللہ نے گفتگو کے ذریعے شام کے بحران کے حل کے حوالے سے ہر قسم کی پیشگی شرط کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب سیاسی راہ حل کی جانب پیشرفت سے سخت نالاں ہے۔ انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ شام کا بحران لبنان سمیت خطے کے تمام ممالک پر اپنے اثرات مرتب کر رہا ہے کہا کہ دہشتگرد گروہوں کو بعض مغربی ممالک مسلح کر رہے ہیں۔

سید حسن نصر اللہ نے شام اور علاقے کے ممالک کے خلاف دشمنوں کی سازشوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ طاقتیں کہ جو شام پر تسلط جمانا چاہتی تھیں اپنے تمام تر امکانات کے باوجود شکست سے دوچار ہوئی ہیں۔

http://urdu.irib.ir/home/2010-06-28-08-42-28/item/43033-%D9%84%D8%A8%D9%86%D8%A7%D9%86-%D8%B3%DB%8C%D8%AF-%D8%AD%D8%B3%D9%86-%D9%86%D8%B5%D8%B1-%D8%A7%D9%84%D9%84%DB%81-%DA%A9%D8%A7-%D8%AE%D8%B7%D8%A7%D8%A8

Write a comment

Comments: 0