Tue

24

Sep

2013

شام کے کیمیاوی ہتھیار لبنان منتقل، مضحکہ خیز دعویٰ

6- اردو (Urdu)

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہ شام کے کیمیاوی ہتھیار، حزب اللہ لبنان کے پاس ہیں اس قسم کے دعوے کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔وہ کل رات لبنانی ٹی وی پر خطاب کر رہے تھے۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ حزب اللہ لبنان، کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال میں دین اور شریعت کی پابند ہے، شام کے کیمیاوی ہتھیاروں کی لبنان منتقلی کا دعویٰ خطرناک نتائج کا حامل ہے اور یہ بات، لبنان کے لئے باعث خطر ہے۔انہوں نے حزب اللہ لبنان کی وائر لیس سروس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ لبنان کا وائرلیس سسٹم دوسرے افراد کی گفتگو سننے کے لئے استعمال نہیں کیا جاتا ۔انہوں نے شام پر حملہ کے خطرناک نتائج کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام پر حملے سے سب سے پہلے متاثر ہونے والا ملک لبنان ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ شام میں تکفیری گروہوں کی موجودگی، لبنانی عوام، دیگر ممالک اور ملتوں کے لئے خطرے کا باعث ہے اور اس خطے کے بعض دوست ممالک نے دو سال قبل ہی انقرہ کو شام میں موجود مسلح دہشتگردوں کی جانب سے لاحق خطرات کے بارے میں آگاہ کردیا تھا۔

http://urdu.irib.ir/home/2010-06-28-08-42-28/item/41492-%D8%B4%D8%A7%D9%85-%DA%A9%DB%92-%DA%A9%DB%8C%D9%85%DB%8C%D8%A7%D9%88%DB%8C-%DB%81%D8%AA%DA%BE%DB%8C%D8%A7%D8%B1-%D9%84%D8%A8%D9%86%D8%A7%D9%86-%D9%85%D9%86%D8%AA%D9%82%D9%84%D8%8C-%D9%85%D8%B6%D8%AD%DA%A9%DB%81-%D8%AE%DB%8C%D8%B2-%D8%AF%D8%B9%D9%88%DB%8C%D9%B0

Write a comment

Comments: 1
  • #1

    Delinda Boren (Tuesday, 24 January 2017 12:08)


    Very shortly this web site will be famous among all blogging and site-building users, due to it's nice articles or reviews